بیلتنگڈی، 10 / نومبر (ایس او نیوز) کل دیر رات کو مونداجے گاوں کے سیتو میں پیش آئے سڑک حادثے میں کار نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے آٹو ڈرائیور ستیش زخمی ہو گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ آٹو رکشہ اوجیرے سے مونداجے کی طرف جا رہا تھا جس کے دوران چارمڈی سے اوجیرے کی طرف آنے والی کار نے اسے ٹکر ماری جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں قریبی گڈھے میں جا گریں ۔ زخمی ستیش کو علاج کے لئے اوجیرے کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہاں سڑک کی توسیع کا کام چل رہا ہے اور اکثر اس جگہ حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔